ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے مطابق عامر وڑائچ پر تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ دریں اثنا اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کا سول اسپتال کراچی میں سٹی اسکین کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عامر نواز وڑائچ کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں، وکلا کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی اور شعبہ حادثات کے باہر نعرے لگائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ عامر نواز کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

کراچی:

نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایچ او نیو کراچی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفرور سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ