کوئٹہ، افغان مہاجرین کے انخلا میں تیزی لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہدایت دی کہ افغان مہاجرین کے انخلا میں تیزی لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں پولیس، ایف سی، نادرا، مردم شماری، این ایچ سی آر کے افسران اور تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے لئے تمام تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اور کمی و بیشی کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی کوئٹہ نے ہدایت دیں کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔ گرفتار مہاجرین کو ڈی سی آفس منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی جانچ پڑتال کے بعد رجسٹریشن کرکے انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کے انخلا
پڑھیں:
امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
واشنگٹن: امریکا نے نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام غیر ملکیوں پر نئی ویزا فیس عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ہر درخواست گزار کو 250 امریکی ڈالرز اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اضافی رقم سیاحت، کاروبار یا تعلیم کی غرض سے عارضی طور پر امریکا آنے والوں سے وصول کی جائے گی۔
یہ فیس "سیفٹی ڈپازٹ" کے طور پر لی جائے گی جو صرف انہی افراد کو واپس کی جائے گی جو ویزا کی تمام شرائط پر عمل کرتے ہوئے مقررہ مدت کے اندر واپس چلے جائیں گے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم 250 ڈالرز کی واپسی خود کار نہیں ہوگی، بلکہ درخواست گزار کو شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ویزا کی تمام شرائط پوری کی ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں کہ فیس کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہوگا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے اس پالیسی کو جلد نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔