پشاور ہائی کورٹ نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) ان سروس 10 فیصد کوٹے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ درخواست کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق پی ایم ایس میں پروموشن کےلیے 10 فیصد کوٹہ صرف سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے مختص ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ 2010ء میں ترمیم کےبعد صرف سیکریٹریٹ ملازمین اپلائی کرسکتے ہیں، کوٹہ آئین اور پی ایم ایس رولز 2007ء کے خلاف ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ کوٹہ ختم کرکے 5 سال کی ملازمت والے ملازمین کو شامل کیا جائے، امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں، شامل ہونےکی اجازت دی جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے صرف اشتہار چیلنج کیا، رولز نہیں۔

عدالت عالیہ پشاور نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ایم ایس

پڑھیں:

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ پروموشن کیش میں ضمانت کی درخواست
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
  • شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور