Daily Ausaf:
2025-06-09@07:14:32 GMT

آپ پی ایس ایل10کےمیچز کہاں اور کیسے دیکھ سکیں گے؟جانیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے بورڈ نے براڈکاسٹرز کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر میں ایونٹ کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس اور پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔

لائیو اسٹریمنگ کیلئے ولی ٹیکنالوجیز نے حقوق حاصل کیے ہیں جبکہ شائقین یہ میچز ٹیپمیڈ، تماشہ، دراز، مائیکو اور بیگن پر دیکھ سکیں گے۔

ٹرانس گروپ نے براڈ کاسٹ اور پاکستان سے باہر تمام خطوں کیلئے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح بین الاقوامی شائقین کیلئے اسکائی اسپورٹس اور جیو برطانیہ میں میچز نشر کیے جائیں گے۔

پڑوسی ممالک بنگلادیش میں ٹی اسپورٹس جبکہ بھارت میں (صرف ڈیجیٹل کیلئے فین کوڈ ) میں نشر کیا جائے گا، سونی ٹی وی افغانستان، بھارت اور سری لنکا میں میچز نشر کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آج پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو ملے گی تاہم پاکستان میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں بالائی / وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، دادو 48، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم شام / رات بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جبکہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے  مئی سے جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی، ہیٹ ویو اور سیلاب کا بھی خدشہ
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں چراٹ میں 15 ملی میٹر، پشاور (ایئرپورٹ 12 ملی میٹر ، سٹی 04 ملی میٹر)، پٹن میں 03 ملی میٹر ، دیر لوئر میں 02 ملی میٹر جبکہ پنجاب میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور اٹک میں 04 ملی میٹر اور راولپنڈی (چکلالہ) میں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محکمہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • سمعتا افضال سید کا عظمیٰ بخاری کو زمینی حقائق دیکھ کر بیان دینے کا مشورہ
  • سمعتا افضال کا عظمیٰ بخاری کو زمینی حقائق دیکھ کر بیان دینے کا مشورہ
  • بکرےیا گائے کا گھی اور تیل کے بغیر مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
  • آج پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟
  • بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟
  • قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی
  • برف میں جما گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
  • بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تاریخ رقم کردی
  • محمد عباس کے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے میں توسیع
  • پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا