Daily Ausaf:
2025-11-19@05:31:49 GMT

خبردار !گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی ، کمشنر کراچی کی جانب سے 2 ماہ کے لئے بڑی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنرکراچی کا بڑا اقدام سامنے آیا ، گاڑیوں کے ممنوعہ پارٹس کی فروخت پر 2 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔پولیس ہارن، بلوریڈلائٹس، پریشرہارن ، ٹنٹڈ گلاسز، سبز نمبر پلیٹ دیگر ممنوعہ اشیا کی فروخت پر پاپند ی عائدکر دی۔کمشنرکراچی کی جانب سے2ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، پابندی کا اطلاق 8اپریل سے 7جون تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ نےممنوعہ اشیا سےمتعلق دفعہ 144 نافذکررکھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ممنوعہ اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے ممنوعہ اشیا کی فروخت پرپابندی کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممنوعہ سامان ٹریفک اور سیکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے، ممنوعہ سامان عوامی تحفظ کے لیے بھی خطرہ ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممنوعہ اشیا

پڑھیں:

خبردار! نادرا کے نام پر چلنے والی جعلی ویب سائٹ بے نقاب

اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹرکے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کررہی ہے اور یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان نے بتایاکہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ، نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ویب سائٹ نادرا کے نام پرملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پردی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کیلئے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو شکایت جمع کرادی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے انتباہ،غیر رجسٹرڈ فون استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار!
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • گلستان جوہر سے بے نام ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا
  • پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
  • خبردار! نادرا کے نام پر چلنے والی جعلی ویب سائٹ بے نقاب
  • کوئٹہ میں پابندی کے باوجود ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت جاری
  • کوئٹہ، پابندی کے باوجود ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت جاری
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی