زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 282 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ ایک دن قبل ڈالر اوپن مارکیٹ میں 281 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوپن مارکیٹ میں
پڑھیں:
فرنچ اوپن ٹینس؛ اسپین کے الکاریز 5 گھنٹے طویل مقابلے کے بعد جیت گئے
PARIS:اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔
پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔
فرنچ اوپن کے فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں اسپین کے الکاریز نے سپر ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی۔
قبل ازیں ویمنز ٹائٹل امریکا کی کوکو گف کے نام رہا، جنہوں فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دی تھی۔