کراچی سے گرفتار تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے دہشتگرد جمیل احمد ربانی کو 13 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔