بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او کاہنہ پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بچے سے گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہے۔
ملزمان بابر،ندیم اور قمر نے بچے کو فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کے بیان پر درج ہے۔ ملزمان نے بچے کی جیب میں موجود 84 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔