اسلام آباد ائیرپورٹ خصوصی افراد کو سہولت دینے والا پہلا ملکی ہوائی اڈہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ائیرپورٹ بن گیا جہاں نفسیاتی مسائل کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
سی او اوائیرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے سہولت کے بارے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو ائیرپورٹ آمد پر خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
آفتاب گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ائیرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم سواتی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی روپوش رہنما عمران خان عمران ریاض مراد سعید وی ٹو وی نیوز