اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا اعزاز، سن فلاور ربن کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد ایئرپورٹ پر نفسیاتی عوارض کے شکار مسافروں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ، عملے نے خاتون مسافر کو لاکھوں کے نقصان سے بچا لیا
ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل خصوصی سہولت کا حامل پہلا پاکستانی ائیرپورٹ بن گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان ویژیبل ڈس ایبلٹیز کے حامل افراد کو خصوصی سن فلاور ربن جاری کیا جاتا ہے۔ سن فلاور لینڈ یارڈ کے حامل مسافروں کو ہر کاؤنٹر پر ترجیحی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
آفتاب گیلانی کے مطابق آٹزم سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے حامل بچے سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں، تمام ائیرلائنز کو خصوصی سہولت بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایئرپورٹ آفتاب گیلانی ایئرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی سن فلاور ربن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ ا فتاب گیلانی سن فلاور ربن
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے 31 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ عوامی نمائندگی کو تسلیم کریں۔ بذریعہ غیر جانبدار الیکشن کمشن تسلیم کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری تحریک آئینی و نظریاتی ہے۔ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل وکلاء کے بغیر ہو رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تحریک کا پہلا قدم اے پی سی ہوگا۔ حکومتی جبر سے پریشان افراد مدعو ہوں گے۔