ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑنے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالر فی بیرل پرآن گری ہے۔ یہ کمی فی بیرل 14 ڈالر بنتی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 31 مارچ کو 74.74 ڈالر فی بیرل تھا جو معمولی اضافے کے ساتھ 2 اپریل تک 74.

95 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا تھا۔

تاہم اس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جو 74.74 ڈالر سے کم ہوتے ہوتے 60.12 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں فی لٹر پیٹرول کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔

قبل ازیں حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں زیادہ کمی نہیں تھی لیکن اس کے بدلے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا تھا۔

اب چوں کہ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اس لیے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل ٹیکس عائد کرنے کا اپنا اختیار استعمال کرسکتی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خام تیل کی قیمتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں فی بیرل

پڑھیں:

ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ’ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ہے، صدر یورپی بینک

یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ’ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ہو رہا ہے، انہوں نے یورو کو عالمی ذخیرہ کرنسی کے طور پر پیش کرنے کی حمایت کی۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برلن میں ہرٹی اسکول میں ایک تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں عالمی معیشت نے کھلے پن اور کثیرالجہتی پر مبنی بنیاد پر ترقی کی۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ڈالر کی ریزرو کرنسی کے طور پر حمایت نے تجارت کو فروغ دینے اور مالیاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے بنیاد فراہم کی۔

کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں سے امریکا کی قیادت میں قائم اس معاشی نظام نے یورپی یونین کو بے حد فوائد پہنچائے، لیکن آج یہ نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

یورپی مرکزی بینک کی صدر کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔

کرسٹین لاگارڈ نے کہا کہ عالمی معاشی نظام کی تحلیل یورپ کے لیے خطرات پیدا کرے گی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کا اعلان، عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع
  • ورلڈ بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع
  • عالمی بینک کا پاکستان کو 40ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عمل درآمد فریم ورک پر کام شروع
  • ورلڈ بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کے فریم ورک کی تیاری کا اعلان
  • پیٹرولیم لیوی بڑھنےکا امکان، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ناگزیر ہوگا؟
  • چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکان
  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، موجودہ قیمت کیا؟ جانیں
  • ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • ڈالر کی پشت پناہی سے قائم عالمی معاشی نظام ’ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ہے، صدر یورپی بینک
  • ڈالر 10پیسے مہنگا سونا 2600روپے تولہ سستا