امریکی ڈاکٹروں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی رہائی پر بات نہیں ہوئی، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو پہلے بھی تیار تھے، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہوں تو معاملہ حل ہو سکے گا۔ رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، سب کو علم ہے کہ کون مل کر بات کرنے کو تیار نہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب سندھ کا پانی چرا رہا ہے نہ چرانے کا ارادہ ہے، بلاول بھٹو کو یقین دلایا ہے کہ سندھ کا پانی چرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی منظم اور مستحکم کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مہم کی قیادت کریں گے اور صورتحال نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے رکھیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رانا ثناء نے کہا کہ بات کرنے کریں گے
پڑھیں:
پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔