علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر اور پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، اختلافی معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرلیں گے، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے زیادہ بہتر ہوگا، ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا خود کفیل صوبہ ہے، صوبے کی معدنیات استعمال ہورہی تھیں پیسہ نہیں آرہا تھا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے، غیرقانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور میں اختلافات
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ تقریب میں کے پی کابینہ میں شامل 10 صوبائی وزراء نےحلف اٹھایا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخرجہاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزریراعلیٰ کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی ہیں۔