وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بیلاس روس روانہ ، متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو اپنے وفد کے ہمراہ بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل ہوں گے، اس دوران متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو وزیراعظم شہبازشریف کو عشائیہ دیں گے۔
وفد میں اطلاعات، تجارت، اور مواصلات کے وزرا کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔ اس اہم دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔