کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں: صدر پاکستان کسان اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر—فائل فوٹو
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔
ایک بیان یمں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر گندم کی فصل اگائی، آج کسان کو اس گندم کی پیداواری لاگت نہیں مل رہی، جب آپ کے پاس زراعت کے علاوہ کچھ نہیں ہے تو اس کو ترجیحات میں کیوں نہیں لاتے ؟
خالد کھوکر نے بتایا ہے کہ 25 فیصد منافع ہمارا حق ہے، سب سے زیادہ خدمت ہم کرتے ہیں، لیکن ہمیں کوئی سہولت میسر نہیں، بجلی اور کھاد کی قیمت قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہے۔
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت اب منافع کا نہیں خسارے کا کام بن چکا ہے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد نے مزید کہا ہے کہ کاشت کار کے گھر اور کھیت کے حالات اچھے نہیں ہیں، بچوں کی صحت کے حالات اچھے نہیں، ڈھائی کروڑ ایکڑ پر گندم کاشت ہوئی ہے، آج گندم کا کاشت کار پریشان ہے، کسان کے حالات بہت برے ہیں۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ اسمبلیوں میں پاکستان کے لیے بات بہت کم ہوتی ہے، کیا زراعت کے لیے سب اکٹھے نہیں ہو سکتے؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر پاکستان کسان اتحاد کسان اتحاد خالد کے حالات
پڑھیں:
رواں سال 22لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبۂ سندھ میں 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کے لیے سپورٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے 55 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے اور اس کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بروقت فراہمی نہایت ضروری ہے، 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بروقت کاشت ممکن ہو سکے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے تاکہ فصل کی بوائی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
اِن کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار جبکہ ڈیش بورڈ کو خودکار ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔