حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کررہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اورغیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا۔

وزیرمملکت داخلہ نے ردعمل میں کہا کہ اب پی ٹی آئی خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مداخلت پر مبنی تھا، ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، ریلیف کیا دینگے، فواد چودھری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے: آصفہ بھٹو کی درخواست
  • لکی مروت: پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی گئی
  • ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی
  • ایرانی حکومت زبردستی گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی: فرانس
  • پاکستان علاقائی کشیدگی کے معاشی اثرات جھیلنے کے لیے تیار ہے: وزیر خزانہ
  • ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی؛ فرانس
  • حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ،امیر مقام
  • وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، ریلیف کیا دینگے، فواد چودھری
  • سینیٹ اجلاس ، وزیرمملکت عون چودھری اور پی ٹی آئی رکن میں تلخ کلامی
  • یو این چیف کا بارودی سرنگوں کے خلاف عالمی مہم شروع کرنے کا اعلان