اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2025ء ) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایف آئی اے بلوچستان نے کی، ان افراد کے پاسپورٹ غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ ،فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کیے گئے ہیں، متعلقہ افراد بلیک لسٹ سے ہٹانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹ کے پاس مروجہ طریقہ کار کے مطابق اپیل کر سکتے ہیں۔

آن لائن فراڈ سے متعلق تحریری جواب میں وزارت داخلہ کیا جناب سے بتایا گیا کہ سال 2024ء میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 ہزار 722 انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے جن میں ایک ہزار 212 افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے ہیں، آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا گیا، جس پر پر وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو ایک مثبت پیغام جائے گا، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، اور ڈی جی ایف آئی اے نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے اقدامات پر بات کی گئی تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں، اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے شرکاء کو بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی، جس سے پاسپورٹ کے امور میں آسانی پیدا ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے نئی شرائط کے تمام قانونی امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ غیر قانونی امیگریشن اور بھکاریوں کی روک تھام کی جا سکے، محسن نقوی نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، ان مشینوں کی تنصیب سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مشینوں کی تنصیب میں تعاون فراہم کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد کے پاسپورٹ آن لائن فراڈ ایف آئی اے اجلاس میں بلیک لسٹ کیے گئے

پڑھیں:

سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ آن لائن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے شاندار رسپانس سامنے آیا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں، جن میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یارخان تیسرے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفینس پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 500 ملین روپے فنڈز جاری

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی پر دن رات کام جاری ہے جبکہ سول ڈیفنس رضاکار 24 گھنٹے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

’اب تک لاکھوں متاثرین کو ان کی املاک اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد کھانا، ادویات اور محفوظ شیلٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ادارے فیلڈ میں سرگرم ہیں جبکہ شہری بھی اپنی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق رضاکارانہ طور پر سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز

’شہری ڈاکٹر، طبی عملہ، معلم، ریلیف کیمپ ورکرز، غوطہ خور، ویٹرنری ڈاکٹر، شیف، حجام اور مکینک کے طور پر رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔‘

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ اس وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ بطور رضاکار خدمات سرانجام دینے والوں کو خصوصی تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل  VCD.HOME.GOP.PK کھلا ہے اور رجسٹریشن کروانے والوں سے متعلقہ اضلاع میں سول ڈیفنس انتظامیہ خود رابطہ کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن پورٹل بہاولپور پنجاب رحیم یار خان سول ڈیفنس سول ڈیفینس سیکریٹری داخلہ فیصل آباد

متعلقہ مضامین

  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • بیرون ممالک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟