پشاور ہائی کورٹ نے 9 ججز کو دوبارہ سروس پر بحال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے 9 ججز کو دوبارہ سروس پر بحال کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحال ہونے والے ججز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفعت عامر، امجد رحیم، قیصر رحیم، منظور قادر خان، سینئر سول جج سفیر قیصر ملک، عادل اکبر، راشد رؤف سواتی، شاہ حسین، سول جج تصور حسین شامل ہیں۔
عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سروس ٹریبونل کی 26 جولائی 2024ء کی سروس اپیل اور
انتظامی کمیٹی کی 08 اپریل 2025ء اجلاس کی سفارشات پر ججز کو بحال کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔
بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے، بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے اور تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
امریکہ نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
بھارتی ناظم الامور کو واہگہ بارڈر بند کرنے، تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے آگاہ کیا گیا۔بھارتی ناظم الامور کو سندھ طاس معاہدے معطلی کو یکطرفہ قرار دیا گیا، بھارت کو شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات سے بھی آگاہ کیا گیا، پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مزید :