ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگرگرفتارافراد کی رہائی ،عدالت سے اچھے کی امید ہے،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر وسینئر قانون دان کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر گرفتارافراد کی رہائی سے متعلق عدالت سے اچھے کی امید ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے اچھے کی امید ہے میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک آدھ دن سنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن کی طرف سے فائل کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔