خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے علماء کرام کے لئے خط
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید منظم اور مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ، آخری شیعہ لاپتہ جوان کی بازیابی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے ایک اہم خط حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر معروف علماء کرام، علامہ اصغر شہیدی اور علامہ عقیل موسیٰ بھی موجود تھے۔ خط میں شیعہ لاپتہ افراد کے مسائل اور ان کی بازیابی کے حوالے سے علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید منظم اور مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ، آخری شیعہ لاپتہ جوان کی بازیابی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد کی کی بازیابی شیعہ لاپتہ کوششوں کو
پڑھیں:
آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔