معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ سولز کے ساتھ تعلقات ختم کر لیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ اسٹار برٹنی نے فروری 2025 میں ویلنٹائن ڈے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ پال رچرڈ جو کہ ان کے گھر میں بطور ہاؤس کیپر کام کرتے تھے، کے ساتھ بریک اپ کرلیا۔

جولائی 2024 میں گزشتہ بریک اپ کے بعد دونوں نے رواں سال کے شروع میں صلح کر لی تھی تاہم ان کا ہالی ووڈ اداکار سیم اصغری سے طلاق سے قبل چلنے والا یہ تعلق بھی زیادہ دن نہ چل سکا۔ 

گلوکارہ کےقریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے آس پاس کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ یہ اچھا ہو گیا ہے کیونکہ ان کے اس تعلق میں پیچیدگیاں تھیں‘۔ 

یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز اور پال رچرڈ سولز کی پہلی ملاقات 2023 میں ہوئی تھی جب پال نے گلوکارہ کے گھر میں بطور ہاؤس کیپر اور مینٹیننس ورکر کام کیا تھا۔ اس دوران ان دونوں کے درمیان دوستی ہوئی جو گہرے تعلقات میں بدل گئی یہاں تک کہ پال برٹنی کے لاس اینجلس کے گھر میں ہی رہنے لگا۔

برٹنی کو اکثر پال کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتےاور انڈور گیم کھیلتے بھی دیکھا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے قریب ہو چکے تھے۔ تاہم ان کے اس رشتے کو قریبی لوگوں نے حیرت انگیز قرار دیا۔

 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار

راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔

گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم