بلتستان ایشیاء کا محفوظ ترین مورچہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اگر آج صدائے احتجاج بلند نہ کی گئی تو کل اپنے ہی گھر میں مہاجر بننا پڑے گا۔ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو آنیوالی نسلیں ہمیں "غدار" کہیں گی۔ اگر آج مزاحمت نہ کی گئی تو کل قوم کا نام تاریخ کے سیاہ صفحات میں درج ہوگا۔ ان تمام مشکلات سے نکلنے کیلئے دو ہی راستے ہیں، یا تو غلامی کی زنجیریں پہن لو اور اپنی آنیوالی نسلوں کو خون میں نہلاؤ، جو قیامت کے دن کبھی معاف نہیں کیے جائیں گے، یا پھر مقاومت کا راستہ اختیار کرو، اپنی تاریخ خود لکھو۔ مقاومت سے لکھی گئی تاریخ آنیوالی نسلوں کے لیے باعثِ فخر اور اسوہ بنے گی۔ فیصلہ بھی ہمارا۔۔۔۔ انجام بھی ہمارا! اگر آج نہ اٹھے، تو کل اٹھنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔ تحریر: عارف بلتستانی
arifbaltistani125@gmail.
گرین ٹورزم، لینڈ ریفارمز، پہاڑ لیز۔۔۔۔ یہ سب ترقی کے نام پر دھوکے ہیں، جو عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اصل مقصد بلتستان کو ایک ایسا مورچہ بنانا ہے، جہاں سے ایشیاء پر کنٹرول کیا جا سکے۔ بلتستان عالمی طاقتوں کی نظر میں ایک انتہائی اہم "جیو اسٹریٹجک" اور "جیو اکنامک" حیثیت رکھتا ہے۔ یہ خطہ چین، پاکستان اور بھارت کے درمیان "ٹرائی جنکشن پوائنٹ" پر واقع ہونے کی وجہ سے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، جبکہ اس کے معدنی وسائل، پانی کے ذخائر اور سیاحتی مقامات اسے "معاشی لحاظ سے بھی قیمتی" بناتے ہیں۔ سیاسی طور پر، بلتستان کی حیثیت کشمیر تنازعے سے جڑی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ عالمی طاقتوں کی "جاسوسی، سفارتی دباؤ اور استعماری عزائم" کا مرکز بنا ہوا ہے۔
امریکہ اور چین کی کشمکش، ساتھ ہی خطے میں روس اور مغربی ممالک کے مفادات، بلتستان کو "ایک اہم شطرنج کے مہرے" میں تبدیل کر دیتے ہیں، جہاں اس کا مستقبل نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیاء پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ آج بلتستان کو ایک ایسی آگ میں جھونک دیا گیا ہے، جس کی لپیٹ میں پورا خطہ جل کر راکھ ہو جائے گا۔ امریکہ، یورپ اور ان کے پاکستانی کٹھ پتلیوں نے مل کر ایک ایسا "خونی جال" بچھایا ہے، جس میں بلتستانی عوام کو زندہ جلا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ "پہاڑ لیز"، "گرین ٹورزم"، "لینڈ ریفارمز" کے نام پر ترقی کے سبز باغ دکھا کر زمینیں چھینا، وسائل لوٹنا، یہ ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پہلا قدم ہے۔ پہلے قدم میں ضروری ہے اپنے لوگوں کو ہی ساتھ رکھے۔
یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ "عالمی طاقتوں کی زیرِ نگرانی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور کرپٹ سیاستدان" بلتستان کو بیچ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ لیکن یہ جیبیں بھرنا، بینک بیلنس بنانا وقتی اور عارضی ہے۔ لیکن دشمن کے غلبے کے بعد آخرکار ان دونوں کو عالمی طاقتوں کے لیے ایک وفادار جانور جبکہ اپنوں کے لیے باؤلے کتے یا خونخوار بھیڑیے بننا پڑے گا۔ ان کا کام یہ ہوگا کہ ہڈی چبا کر دشمن کے مورچے کی حفاظت کریں۔ اپنے گاؤں کو فوجی اڈوں میں بدل دیا جائے گا۔ ہماری مائیں اور بہنیں غیرت کے نام پر رسوا کی جائیں گی۔ ہمارے نوجوانوں کو جھوٹے دہشت گرد بنا کر شہید کر دیا جائے گا۔ ہماری سرزمین پر غیر ملکی فوجیں کیمپ لگائیں گی۔
کیا یہ سب برداشت کر لو گے؟ کیا تاریخ کو پھر سے دہرانے دیں گے؟ غزہ، لبنان، شام، افغانستان، عراق، کشمیر کو بھول گئے؟ وہاں بھی دشمن کے لیے وفادار کتے جبکہ اپنوں کے لیے خونخوار بھیڑیئے بن گئے تھے۔ وہاں کے لوگ اپنی زمینوں سے بےدخل کیے گئے، ان کے گھر اجاڑ دیئے گئے اور ان کا وجود مٹانے کی کوشش کی گئی۔ کیا ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ بلتستان بھی اسی راستے پر چل پڑے۔؟ اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اگر آج صدائے احتجاج بلند نہ کی گئی تو کل اپنے ہی گھر میں مہاجر بننا پڑے گا۔ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو آنے والی نسلیں ہمیں "غدار" کہیں گی۔
اگر آج مزاحمت نہ کی گئی تو کل قوم کا نام تاریخ کے سیاہ صفحات میں درج ہوگا۔ ان تمام مشکلات سے نکلنے کے لیے دو ہی راستے ہیں، یا تو غلامی کی زنجیریں پہن لو اور اپنی آنے والی نسلوں کو خون میں نہلاؤ، جو قیامت کے دن کبھی معاف نہیں کیے جائیں گے، یا پھر مقاومت کا راستہ اختیار کرو، اپنی تاریخ خود لکھو۔ مقاومت سے لکھی گئی تاریخ آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر اور اسوہ بنے گی۔ فیصلہ بھی ہمارا۔۔۔۔ انجام بھی ہمارا! اگر آج نہ اٹھے، تو کل اٹھنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نہ کی گئی تو کل عالمی طاقتوں بلتستان کو بھی ہمارا اگر آج کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چین اور امریکہ کے درمیان جاری ٹیرف وار کے اثرات عالمی معیشت پر دکھائی دے رہے ہیں اور آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 454 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 59روپے بڑھ کر 3لاکھ 11روپے 814روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 950روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
آج بروز بدھ23اپریل2025 مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانئے