تبو وجے سیتھوپتی کیساتھ جلد نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اداکارہ تبو معروف تیلگو فلمساز پوری جگناتھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں۔
بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تبو نے فلمساز پوری جگناتھ کی آنے والی فلم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ فلم کے میکرز نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ تبو اس پین انڈیا پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔
اپنے مخصوص کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ تبو نے اس فلم کی کہانی سنی تو اس سے اور اپنے کردار سے فوراً متاثر ہوگئیں اور اس منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں معروف تامل ہیرو وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کریں گے جنہیں جنوبی بھارت میں ’مکّل سیلوان‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Puri Connects (@puriconnects)
یا رہے کہ اس فلم کا اعلان یوگاڑی کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی شوٹنگ جون میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ فلم کو پانچ زبانوں تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم اس فلم کا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس فلم
پڑھیں:
ادارۂ ترقیات شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘ آصف جان صدیقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-21
کراچی (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارۂ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارۂ ترقیات کراچی شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات کے ڈی اے کے مرکزی دفتر، سوک سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وفد کی قیادت مسٹر ہونگ سو لی (Urban Development Specialist) نے کی جبکہ ٹیم ممبران میں رابعہ عارف اور ممتاز ہالیپوٹو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کراچی ماسٹر پلان کی تاریخی حیثیت اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ ادارۂ ترقیات کراچی گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کی تیاری اور تکمیل کے ہر مرحلے میں بھرپور تعاون فراہم