حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واضح کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے،عرفان صدیقی نے آئین نہیں پڑھا تو انہیں سینیٹر بھی نہیں رہنا چاہیے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کے بغض میں قابل مذمت باتیں کیں،عرفان صدیقی نے بیانات کو پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت قرار دیا تھا۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ حادثات کی آڑ میں جو سیاست اور فساد چاہتا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ جن رہنماؤں نے ڈمپرز جلانے کا حکم دیا،وہ اب کیوں چھپے ہوئے ہیں شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی کی املاک کو نقصان پہنچا توسخت کارروائی کی جائے گی، ڈرائیورز کی جسمانی اور ذہنی صحت کا بھی مکمل معائنہ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دور اب گزر چکا ہے، جنہوں نے پریس کانفرنس کی، وہ اپنے لوگوں کو چھڑوانے خود کیوں نہیں آئی شرجیل میمن نے کہا کہ یہاں صرف عوام کو استعمال کیا جاتا ہے، لسانیت کی طرف لوگوں کودھکیل نہیں دے سکتے،ا ب آپ اس شہر کو یرغمال نہیں بناسکتے۔
وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ گاڑی فٹنس پر پوری نہیں اترتی تو اسکے مالک پر بھی مقدمہ ہوگا، نومبر 2024 سے اب تک ہیوی ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 170 ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرجیل میمن نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
شیخ رشید نے اپنے بھتیجے کی 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل آباد کی سیاست سے کیا تعلق؟
شیخ رشید احمد کا اپنے بتیجھے شیخ راشد شفیق کی فیصل آباد میں نو مئی کے کیسوں پر سزا ؤں پر رد عمل pic.twitter.com/rOJ6cB0vuZ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2025
شیخ رشید نے کہا کہ یہ زہر بھری سیاست اس لیے شروع ہوئی ہے کہ 4 مہینے میں فیصلہ کرنا ہے، ہم نے رات کو بھی کوشش کی کہ بحث ہوجائے۔ ’میں اربابِ اختیار سے درخواست کرتا ہوں کہ انصاف کیا جائے، انصاف رسوا ہورہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: آج جمہوریت کے لیے ایک افسوس ناک دن ہے، تحریک انصاف کا پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر ردعمل
انہوں نے کہا کہ انصاف ٹکا ٹوکری ہوگیا ہے کہ ایک نوجوان جس کا بیٹا معذور ہے اور وہ وہاں موجود بھی نہیں ہے، اس کو 2 کیسز میں آپ نے 10، 10 سال سزا دے دی ہے، یہ سراسر زیادتی ہے، انصاف کیا جائے، ملک میں انصاف ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو سنائی گئی سزا سراسر ناانصافی ہے، میں خانہ کعبہ کی چھت پر کھڑا ہوکر حلفاً یہ بیان دیتا ہوں کہ راشد شفیق کا فیصل آباد کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں، وہ بے گناہ ہے، نہ وہ وہاں موجود تھے، نہ ان کی موجودگی کی کسی نے شہادت دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط، 9 مئی کے مقدمات میں عدلیہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے
شیخ رشید نے کہا کہ انتقام کی ایک حد ہوتی ہے، براہِ مہربانی راشد شفیق کی سزاؤں پر ازسرِ نو غور کیا جائے اور ان کی سزائیں معاف کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9مئی کیسز we news انسداد دہشتگردی عدالت پی ٹی آئی راشد شفیق شیخ رشید عمران خان۔ عوامی مسلم لیگ فیصل آباد