پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو
فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے

حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ دیکھ رہا ہے، یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے ، نیتن یاہو سن لے ، امت مسلمہ فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو شکست دے دی تھی، اسرائیل بمباری کرسکتا ہے لیکن فلسطینیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو، فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں آپ کچھ نہیں کر رہے ہیں، مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے ، 18 اپریل کو ملتان اور 20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کون غدار تھا کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا انہیں بے نقاب کرو، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے ، حملوں سے بچے ہوا میں اچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں، نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچے کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی، انتقام لیں گے ۔یک جہتی غزہ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں، خواتین اور صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے ، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، امریکا سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو، حکمران سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ میں امریکا انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو، عوام تمہیں یاد رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر اور آرمی چیف کو کہتا ہوں جب بچے و خواتین قتل ہو رہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے ، تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عرب حکمرانو یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ، یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا عبدالحق نے کی۔

مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔

مولانا عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کی۔

مولانا عبد الحق ثانی نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اہل غزہ سے یکجہتی پرسوں دیہات، گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہئیں: حافظ نعیم 
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات
  • فضل الرحمن حافظ نعیم ملاقات : جماعت اسلامی ، جے یوآئی کا غزہ کیلئے اتحاد ، اپریل کو پاکستان پر جلسہ 
  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ