سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں دودھ کی حفاظت پر بلے مامور
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
خطیر رقوم میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ ، شہری بیٹر مافیا سے پریشان
بلڈنگ انسپکٹر کاشف کورنگی ٹاؤن شپ کے مختلف پلاٹس پر ناجائز تعمیرات کا محافظ
ناجائز تعمیرات پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں مل سکا
کھوڑو سسٹم میں بدعنوان بلڈنگ افسران کا قابض ہونادودھ کی رکھوالی پر بلوں کو مامور کرنے کے مترادف ہے جو ذاتی مفادات کی خاطر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی خطیر رقوم کے عوض چھوٹ دے رہے ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہیں۔جس کااندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر قابض ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے ۔اس وقت بھی کورنگی ٹاؤن شپ میں پلاٹ نمبر RS12,R13,14R330R334کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر خلاف ضابطہ دکانیں اور پورشن یونٹ کی تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ شروع کروا رکھی ہیں۔ جرأت سروے پر موجود نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سجاد احمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہم رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ بناکر بنیادی مسائل میں اضافہ کرنے والے والے بلڈنگ افسران اور بیٹر مافیا سے سخت پریشان ہیں۔ ہم وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد کے طلبگار ہیں۔ضلع وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کر کراچی کے ساتوں اضلاع کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کیا جائے ۔ جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تعمیرات کی
پڑھیں:
کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
علامتی فوٹوکورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔
زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔