سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے کی تیاری جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مومینٹم بن رہا ہے، کل پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی رہائی اور رجیم چینج آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، آپ سب سے گزارش ہے پارٹی تنظیم کی طرف سے جو شیڈول جاری ہوتا ہے اس میں بھرپور شرکت کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ صوبائی صدور سے رابطہ کرکے تیاری کے لئے مزید ایونٹس بھی آرگنائزر کریں، اس کے ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں ،ویلیج کونسلز کے جرگوں میں تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے ٹیمیں بنانے سے لے کر قافلوں کی روانگی تک کی تمام چیزیں فائنل کرنے پر کام جاری رکھیں، فرنٹ سے لیڈ کرنے والے نوجوان جو قافلوں کے لیے رستے کلئیر کرتے ہیں وہ خاص طور پر اپنی ٹیموں کو موبالائز کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

مراد سعید کہتے ہیں کہ گزشتہ تین دن سے عسکری ذرائع ٹی وی پر بریکنگ نیوز کی شکل میں اپنی معصوم خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پارٹی چیرمین اور پارٹی نے اس پرامن تحریک کی تیاریوں اور سوشل میڈیا سے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، لگے رہو، فرق محسوس ہو رہا ہے؟ بتایا تھا ناں فرق تو محسوس ہوگا، ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، دہشت گرد تو ہم ہیں نہیں پرُامن انداز میں آئین کی بحالی اور لیڈر کی رہائی کی تحریک چلا رہے ہیں لہذا پاور پلے میں ہر وہ آپشن استعمال ہوگا جو پرامن تحریکوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے مینڈیٹ چرایا، لیڈر کو ناحق جیل میں رکھا، خونی ملٹری ترمیم کرکے عدلیہ کو یرغمال بنایا، آخری آپشن عوامی احتجاج تھا لیکن سامنے سے گولیاں ماریں، ہماری طاقت عوام ہے، آئین ہمارا ہتھیار بھی ہے اور دفاع بھی ہے، ہم اپنی اس طاقت کے ساتھ لڑیں گے، ہماری جنگ آئین کی بحالی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے، یہ تیاری جاری رہے گی، آپ سے تفصیلی بات پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی طرف سے جب لائحہ عمل دیا جائے گا یا کال دی جائے گی اس وقت ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی طرف سے جائے گا رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی:

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔

پولیس کے مطابق سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 19 سالہ لائبہ دختر احمد علی کے نام سے کی گئی ۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونےو الی لڑکی کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر احمد رضا نامی شخص کی شادی تھی  اور بدھ کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے بارات حیدرآباد جا رہی تھی ۔

بارت میں شریک چند افراد فائرنگ کر رہے تھے  جب کہ لائبہ گھر کی چھت پر فرسٹ ائیر کے پریکٹیکل کی تیاری کر رہی تھی اور ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی اور وہیں چھت پر گر گئی  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے حیدرآباد چلے گئے ۔

طالبہ کی چھت پر گولی لگنے سے ہلاکت کا کسی کو پتا نہیں چلا ۔ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے گھر والے لائبہ کو کھانا کھانے کے لیے بلانے گئے تو اس کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی ۔

ڈاکٹروں نے اسپتال میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسی کی ہلاکت کو 4 گھنٹے گزر چکے ہیں جب کہ مقتولہ کے سر پر سامنے سے گولی لگی جو دماغ پھاڑتے ہوئے باہر نکل گئی ۔

مقتولہ کے ورثا نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ مضامین

  • ابھی نندن یاد ہوگا، بھارت نے ایڈوانچر کیا تو بھرپور جواب دینگے، خواجہ آصف
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس سنگل بینچ میں کیسے لگ گیا؟ رپورٹ طلب
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کیا جائے، مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • ’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35  روز میں تعمیر ہوگا
  • شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز