کم عمرونوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچرمتعارف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔
اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ کرسکیں ۔ مزید برآں والدین اپنےبچوں نیٹ ورک میں شامل دیگر صارفین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم کے نامناسب استعمال کے بارے میں شکایات بھی درج کروا سکیں گے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ٹک ٹاک میں متعارف کرائے گئے نئے ٹول میں 15 سے زیادہ خصوصیات شامل ہیں جن میں تحفظ ، پرائیویسی اور ڈیجیٹل فلاح بہبود کے اقدامات بھی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ کم عمر اور نوجوان بچوں میں صحت مندانہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس کیلئے بین الاقوامی شراکتداروں سے بھی اشتراک کیا جائے گا تاکہ آن لائن مصروفیات کو محفوظ تر بنایا جا سکے۔\395.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹک ٹاک
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔
کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
مزید :