پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا پشاور زلمی کو جیت کیلئے217 رنزکا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا پشاور زلمی کو جیت کیلئے217 رنزکا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے217 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت فراہم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے53 رنزکی اننگز کھیلیں۔حسن نواز نے 41،کوشال مینڈس نے 35 اور رائیلی روسو نے 21 رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی پشاور زلمی پی ایس
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا 8واں کیس رپورٹ
پشاور:خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا آٹھواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 31 سالہ مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔
محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ سیکشن کے مطابق مریض کی دبئی جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی اس دوران شبہ پڑنے پرمریض کے نمونے خیبر میڈٰیکل یونیورسٹی میں واقع پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے جہاں سے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے ان نمونوں میں مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض 16 اپریل کو پاکستان آیا تھا، پبلک ہیلتھ سیکشن محکمہ صحت نے متعلقہ ڈی ایچ او کو بھی سرویلنس اور متاثرہ مریض کے خاندان و دیگر ملنے جلنے والوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
اس کے علاوہ مریض کو پولیس سروسز اسپتال میں آئسولیشن وارڈ شفٹ کردیا گیا ہے۔جہاں مریض کا علاج جاری ہے۔