بالی ووڈ کی مشہور سپر ہیرو سیریز ’کِرِش‘ کی چوتھی فلم میں بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرش 4 میں ایک بار پھر ممکنہ طور پر مقبول کردار ’جادو‘ کی واپسی متوقع ہے۔ یہ کردار 23 سال بعد فلمی دنیا میں دوبارہ متعارف کروایا جائے گا۔ فلم کی ہدایتکاری اس بار خود ہریتھک روشن کریں گے، جو اس سے قبل اس سیریز کے مرکزی اداکار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہریتھک روشن اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کو ایک مرتبہ پھر سے فلم کی مرکزی خاتون کردار کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

A post common by Pinkvilla (@pinkvilla)

یاد رہے کہ پریانکا اس سے قبل ’کرش‘ اور ’کرش 3‘ میں بھی ہریتھک کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان کام کرنے کی ہم آہنگی اور سابقہ فلموں کی کامیابی اس فیصلے کی بڑی وجہ ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے نہ صرف فلم کی کہانی کو سراہا بلکہ ہریتھک روشن کی بطور ہدایتکار فلم کو آگے بڑھانے کے وژن سے بھی متاثر ہوئیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں بھی ریکھا بطور ہریتک کی ماں اور پریتی زنٹا بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پریانکا چوپڑا

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت

لاہور:

ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔

ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔

 یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ  ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔

اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے  دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
  • پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن
  • چین اور یورپ اگلے 50 سالوں میں باہمی فائدے اور جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی میڈیا
  • استنبول: ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ شروع
  • مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • طلاق کے بعد انجلینا جولی کی جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ سے بڑھتی رومانوی قربتیں ؟
  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا
  • راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
  • بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا