لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 3وکٹوں پر 234رنز بنائے ۔ کپتان محمد رضوان نے 105رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام 36اور مائیکل بریسویل 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ حسن علی ‘عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ جیمزونس نے 101اور خوشدل شاہ نے 60رنز بنائے۔ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جیمز ونس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔ کراچی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 88 رنز کی شراکت فراہم کی۔ سعود شکیل نے59 اور فن ایلن نے53 رنزکی اننگز کھیلیں۔ حسن نواز نے 41، کشال مینڈس نے 35 اور  رائیلی روسو نے 21 رنز بنائے۔ علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136 رنز ہی بنا سکی۔ صائم ایوب 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حسین طلعت نے 35، مچل اوون نے 31 رنز  بنائے۔ بابر اعظم صفر‘ محمد حارث 13‘ ٹام کوہلر کیڈ مور صفر‘ میس برائنٹ صفر‘ الزاری جوزف صفر‘ صفیان مقیم ایک اور محمد علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ زلمی کی پوری ٹیم سولہویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • ٹی20 ایشیا کپ:پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی
  • پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، معمولی فرق سے وینزویلا کو شکست
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی بورڈ کا شفاف نتیجہ میرٹ کی فتح، دباؤ کی شکست
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
  • ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی