سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سورج کے تیور بدلنے لگے، آج سے ملک بھر میں گرمی بڑھنے سے ہیٹ ویو کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں بھی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، پارہ 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، سندھ کے اکثر مقامات پر درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ہیٹ ویو
پڑھیں:
درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوکاؤنٹرز قائم ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سےبچاؤکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔