ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا، 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 27 ہزار افراد نے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے نہیں پلائے، 21 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک بھر سے 44 افراد سے زائد افراد نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کیا، ان میں سب سے زیادہ تعداد کراچی میں ہے، شہر قائد میں 34 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے، ضلع شری میں ایسے والدین کی تعداد 27 ہزار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 21اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، مہم کا حصہ نہ بننے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا آپشن موجود ہے مگر میں یہ کام کرنا نہیں چاہتا۔مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے، اگر آپ مہم کا حصہ نہیں بنے تو قومی مجرم کہلائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال قطرے پلانے سے انکار کیا افراد نے بچوں کو سے زائد افراد نے انسداد پولیو ملک بھر مہم کا

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 75 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد  کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد  ہوئی۔

علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 210 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب پشاور سے کراچی بھیجے جانے والے کارگو سے مشینری سپیر پارٹس میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمد  ہوئی۔

شیخوپورہ موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6 کلو افیون اور 24 کلو چرس برآمد  کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر آرسی ڈی روڈ حب کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو آئس برآمد  کرکے ملزم  کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور میں شالیمار گارڈن کے قریب ملزم کے قبضے سے 3 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد  ہوئی جب کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 1.2 کلو چرس برآمد  کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 گرام چرس برآمد  کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف بڑی کارروائی، ایک ہفتے میں 22 ہزار سے زائد گرفتار
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی
  • ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
  • دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،خاتون اول
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
  • قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
  • وفاقی وزیر چوہدری سالک کی کوششیں رنگ لے آئیں: مزدوروں کیلئے بڑی خوشخبری
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 75 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد