نثار کھوڑو : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو  کا کہنا ہے کہ   دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔

نثار کھوڑو  نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر ر ہے ہیں، وہ کالاباغ ڈیم بننے پر مشرف اور نواز شریف کے ساتھ تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نثار کھوڑو

پڑھیں:

بلوچستان حکومت پر اڑھائی کا فارمولہ طے ہوا ہے، نور محمد دمڑ کا دعویٰ

صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے دعویٰ کیا کہ اڑھائی سال کے فارمولے والی بات انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بتائی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح پر میٹنگ کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر خوراک و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نور محمد دمڑ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بلوچستان حکومت کے حوالے سے اڑھائی، اڑھائی سال کے فارمولے پر معائدہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اڑھائی سال مکمل ہونے کے بعد بلوچستان کی حکومت مسلم لیگ ن کو سونپی جائے گی۔ یہ بات نور محمد دمڑ نے کوئٹہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اڑھائی سال کے فارمولے والی بات انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بتائی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح پر میٹنگ کے بعد مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس یہ معاہدہ دستاویز کی شکل میں موجود ہے، تاہم اس پر عملدرآمد ایک الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا نام سامنے لائے گی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کی حکومت مخلوط حکومت ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے اراکین اور گورنر بلوچستان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو اڑھائی سال بعد تبدیل کرکے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی، تاہم پیپلز پارٹی کے اراکین نے ہمیشہ اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مکین سڑک کنارے عارضی خیموں میں زندگی بسر کررہے ہیں
  • حیدرآباد: دریائے سندھ میں پانی کے تیز بہائو کے سبب ماہی گیر کنارے پر مچھلیاں پکڑنے میںمصروف ہیں
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے
  • مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
  • پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری
  • پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملہ ہم بیٹھ کر سلجھا لیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • بلوچستان حکومت پر اڑھائی کا فارمولہ طے ہوا ہے، نور محمد دمڑ کا دعویٰ
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج