اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں مرنے والے کی فوری طور شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد کا کراچی سے وسیع فلاحی پروگرام کا آغاز، مستحق افراد میں 200 راشن تھیلوں کی تقسیم

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبہ کے تحت پاکستان بھر جامع فلاحی کاموں کا آغاز کراچی سے کردیا۔ انوش انک فائونڈیشن کے ذریعے شروع کئے گئے فلاحی پروگرام کے تحت ہفتہ کو کراچی کے پسماندہ علاقوں اورنگی ٹائون میں مسلم کمیونٹی اورپولیس لائنز سولجر بازار میں مسیحی برادری میں راشن کے 200تھیلے تقسیم کئے گئے۔راشن کے تھیلے آٹا، چاول، دالیں ، آئل، چائے کی پتی اور چینی جیسی ضرورت کی بنیادی اشیاء پر مشتمل تھے جو ایک ماہ کیلئے ایک گھر کی ضروریات باآسانی پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔ انوش فائونڈیشن کی ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے مل کر راشن کے تھیلے تقسیم کئے ۔یہ پروگرام مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔ انوش فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا کہ یہ صرف خوراک کی تقسیم نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی ہے جنہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ایمان ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلاحی اقدام ان بے شمار طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ہم پاکستان کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نہ صرف انسانیت کی خدمت کا عملی مظہر ہے بلکہ اپنے والد سے محبت اور ان کی خدمات کو زندہ رکھنے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خوبصورت ذریعہ بھی ہے ۔یہ پروگرام فائونڈیشن کی ضرورت مند اور مستحق افراد کی بلا تفریق مدد کرنے کی حکمت عملی کا عکاس ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ڈاکٹر انوش احمد نے پاکستان میں فلاحی پروگرام کا آغاز کیا ہو ۔ وہ عرصہ دراز سے تعلیم، ہیلتھ کیئر اور غربت کے خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں خاموشی کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے آرہے ہیں۔ یہ پروگرام ڈاکٹر انوش احمد کے لیے اس لیے بھی نہایت ذاتی اور خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ان کے والد کی سخاوت، انکساری اور انسانیت کی خدمت کی میراث سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ انوش اِنک فانڈیشن کا کام یگانگت اور ہمدردی کا خوشگوار پیغام دیتا ہے۔ فائو نڈیشن کے موثر اقدامات کی بدولت پاکستان اور امریکہ میں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت آئی ہے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
  • سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
  • کراچی،ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد کا کراچی سے وسیع فلاحی پروگرام کا آغاز، مستحق افراد میں 200 راشن تھیلوں کی تقسیم
  • کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل کے قتل کا مقدمہ درج، سات افراد نامزد
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کی تفتیش ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی
  • ایس بی سی اے کی ٹیم کو دھکے دینے اور کار سرکار میں مداخلت پر 7 ملزمان پر مقدمہ