اسلام آباد:

قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔

قتل کیس کی ناقص تفتیش پر جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہا کیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار 

کراچی:

 شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع  بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک خول اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔

گرفتار دوسرے ملزم کی شناخت اسد ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی، جس سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈ لوڈ میگزین اور خول برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی، جس کی تفصیلات سی پی ایس سی سے حاصل کی جارہی ہیں۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزم محمد اللہ محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری بے نظیر چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور کیش رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کی شناخت شہباز ولد حمزہ کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی. جسٹس محسن اختر کیانی
  • صحیح جج تعینات ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں تک چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی، جسٹس محسن کیانی
  • چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایس ای سی پی کیس کی سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی برہم
  • ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل کے التوا ء مانگنے پر جسٹس محسن برہم
  • وکیل کا کام ہوتا ہے جج کو بکری سے شیر بنانا، اگر کوئی جج بکری بنا ہو تو اس کو شیر بنا دیں، جسٹس محسن اختر کیانی  کا وکیل سے دلچسپ مکالمہ 
  • ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل درخواست گزار کے التوا مانگنے پر جسٹس محسن برہم
  • لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے: جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
  • لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار