اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں ایک ہزار 562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔
ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیئے گئے۔ ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی۔
اپنی چھت،پروگرام کے تحت ایک ہزار ایک سو چھ مزید قرضوں کے اجراء کے لئے منظوری بھی دے دی گئی ۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ جبکہ دیہات میں ایک سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔
انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت کے لئے
پڑھیں:
طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے
پشاور(نیوز ڈیسک)طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 2258 افراد واپس چلے گئے، جن میں 1571 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ملک بدر کئے گئے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2298 افراد کو سرحد پار کروایا، ان میں 727 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 1571 غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس جانیوالوں کی تعداد 46 ہزار 244 ہوگئی ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 447 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک چینی باشندہ بھی سوست بارڈر سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹےمیں ملک چھوڑنے کا حکم دیاجائے: سپریم کورٹ بار کا مطالبہ