توحید ہریدوئے امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
ڈھاکا:
محمڈن اسپورٹنگ کلب کے کپتان توحید ہریدوئے کو امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا۔
ڈھاکا پریمیئر لیگ میں ابھانی کے خلاف میچ میں دوسری اننگز کے ساتویں اوور کے دوران توحید ہریدوئے نے آن فیلڈ امپائرز سہیل احمد اور شرف الدولہ ابن سیاکت سے بحث کی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیسر عبادت حسین کی گیند ابھانی کے بیٹر ایم متھون کے پیڈز پر لگی۔ عبادت نے آؤٹ کی اپیل کی لیکن امپائر نے انگلی نہیں اٹھائی جس پر توحید اور عبادت نے امپائرز سے بات کی۔
ری پلے سے واضح ہوا کہ گیند آف سائیڈ جا رہی تھی لہٰذا امپائر کا فیصلہ درست قرار دیا گیا۔
توحید ہریدوئے اب سپر لیگ کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ قائم مقام کپتان کے اعلان کا انتظار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توحید ہریدوئے
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔