ننکانہ صاحب +لاہور(نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) سکھ مذہب کے عظیم مذہبی تہوار بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوئی، جس میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور مرزا علی مسعود ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمر جاوید اعوان، برطانوی ہائی کمشنر مسٹر بین، رکن پنجاب اسمبلی مہر کاشف رنگ الٰہی، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیدا بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ رہنما و یاتری شریک ہوئے۔ سردار محمد یوسف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان نے بیساکھی کے موقع پر ریکارڈ ویزے جاری کیے۔ جبکہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔ گوردوارہ جنم استھان میں عالمی معیار کے ایک سو نئے کمرے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور بند مذہبی مقامات کی بحالی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کرتار پور راہداری کو ایک خواب کی تعبیر قرار دیا۔ سردار بشن سنگھ نے کہا کہ بھارت میں سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور خالصتان سکھوں کی ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی سی اور ڈی پی او ننکانہ صاحب کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ صوبائی وزیر کی جانب سے شرومنی گوردوراہ پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر ینگ بہادر سنگھ، دہلی گوردوراہ مینجمینٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر دلجیت سنگھ، جگجیت سنگھ پلڑ، سرنجیت سنگھ، جہیندر کور، رویندر سنگھ، سردارمہیش سنگھ، سردار بیشن سنگھ، بھگت سنگھ، تارا سنگھ اور ممبران پاکستان گوردوراہ پربندھک کمیٹی کو سروپے پہنائے گئے۔ تقریب کے شرکاء نے مذہبی رسومات جیسے متھا ٹیکی، شبد کیرتن، ارداس اور نگر کیرتن ادا کیں اور حکومت پاکستان کے انتظامات کو سراہا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 10 منٹ تک شاندر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں شندرہ ضعیب، رمیش سنگھ ارکان اسمبلی میڈیا کے نمائندے دیگر شریک ہوئے۔ سکھ یاتری مختلف شہروں کے گورودواروں کی یاترا کر کے 19 اپریل کو اپنے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ سکھ یاتریوں نے کہا پوری دنیا سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بھارت سے آئے  دہلی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے  دلجیت سنگھ سرنا نے دورہ پاکستان کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ پاکستان میں اپنے گورو دوارہ صاحبان کے درشن کر کے بہت خوش ہیں۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، جبکہ آخر میں سکھ رہنماؤں کی طرف سے وفاقی وزیر سمیت دیگر شرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کمیٹی کے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہے جس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں بھارتی غیر ذمے دارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

کمیٹی عجلت میں کیے گئے بھارتی ناقابلِ عمل آبی اقدامات کا جواب دینے کا بھی جائزہ لے گی۔

اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔

علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں کون کونسے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے؟
  • قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کی آواز ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت
  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • حج آپریشن کس نے ڈی ریل کیا؟سینیٹ قائمہ کمیٹی، انکوائری کمیٹی بنا دی
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • 67 ہزار پاکستانی حج سے کیوں محروم رہیں گے؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • ڈان 3 میں رنویر سنگھ کیساتھ ہیروئن کون ہوگی؟ نام سامنے آگیا