اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔

وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت لیکر گئے ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے وہ آتے نہیں اور آخر میں آپ ان کو بلا لیتی ہیں، جو وہ اجازت لیکر گئے ہیں اس کا کوئی عدالتی ڈاکومنٹ لیکر آئیں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ نومبر میں ان کی عبوری ضمانت ہوئی اس کے بعد انہوں نے عدالت آنے کی زحمت ہی نہیں کی، اگر آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر نہ دکھایا تو میں ضمانت خارج کر دوں گا۔

عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر 13 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت نے اسد قیصر کی

پڑھیں:

اسلام آباد، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزا معطل کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے متعدد کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام ملزمان 20،20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، جس کے بعد انہیں رہائی دی جائے گی۔ پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-A کے تحت منظور کی گئیں۔

یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سنایا، جن کے روبرو پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت تھیں۔ ان کارکنوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو علیحدہ مقدمات درج تھے۔

فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حامیوں نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا نے کہا کہ یہ عدالتی حکم انصاف کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عمران کو پلاٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر
  • بلوچستان ہائیکورٹ، حلقہ پی بی 38 اور 46 سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج
  • غیر قانونی بھرتیوں کا الزام:چیئرمین پی اے آر سی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کئی شوگر ملز مالکان اور چینی کے ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق بیان کی وضاحت کردی
  • اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ کیس سے متعلق حوالے کی وضاحت جاری کردی
  • اسلام آباد، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی سزا معطل کر دی
  • پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی 6 ماہ کی سزا معطل
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ