وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
خواتین کے جائیداد کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے نصف حصہ دلوا دیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ملیحہ محبوب حیدر کو 50 فیصد جائیداد کی ملکیت منتقل کرنے کا حکم دیا، فوسپاہ نے خاتون کی سابق شوہر ڈاکٹر شیراز احمد چیمہ کے خلاف شکایت پر فیصلہ سنایا۔
ملیحہ حیدر نے علیحدگی کے بعد فوسپاہ سے رجوع کیا تھا، خاتون نے مشترکہ جائیداد کی منصفانہ تقسیم کے لئے رجوع کیا تھا۔
ترجمان فوسپاہ نے کہا کہ کیس اور جائیداد کی قیمت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وفاقی محتسب نے ملیحہ حیدر کے حق میں فیصلہ دیا، انصاف و مساوات کے اصول کے خاتون کو برابر یعنی 50 فیصد حصہ دینے کا حکم جاری کیا۔
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کی شکایت پر فیصلہ سنایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب نے خاتون
پڑھیں:
صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
ویب ڈیسک:صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہےخ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔