حکومت سندھ کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے سخت احتجاج، فوری بند کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
حکومت سندھ نے تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا کے آگے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال بند کرنے کے لئے ارسا کو احتجاجاً خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے پہلے ہی عشرے سندھ کو %62 فیصد پانی کی قلت کا سامنہ ہے جب کہ پنجاب کے کینالز 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کررہے ہیں۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے سندھ میں مزید پانی کی قلت بڑھ جائے گی، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے، ٹی پی لنک فوری طور پر بند کی جائے۔
وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اس وقت ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
جام خان شورو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت خشک سالی کا اعلان کیا گیا ہے، خشک سالی میں ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ سے زیادتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی پی لنک کینال
پڑھیں:
ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف تعاون کی اپیل،حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے،ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں،پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا، دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنارہے ہیں، آزادی اظہار کا خاموش نہیں کررہے،سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا، دہشتگرد پراپیگنڈاپیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے،ہم سوشل میڈیا آپریٹر سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفریدی
بیرسٹر عقیل ملک کاکہناتھا کہ پاکستان دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،پاکستان کو دہشتگردی میں نہ صرف جانی بلکہ بھاری مالی نقصان ہوا، ہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر قائم ہونے کا خیرمقدم کریں گے۔
مزید :