پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) 15 اپریل سے ملائیشین نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ، ثقافتی وراثت اور جدت طرازی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اور ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی شاندار حکمت ، پوری دنیا کے لئے ان کے گہرے جذبات ، اور ماضی اور حال کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شاندار طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ملائشیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس پروگرام کی نشریات کے منتظر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے ملائیشیا کے عوام کے لیے ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ کیا جائے گا
پڑھیں:
سینیٹر انوشہ رحمان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے
فائل فوٹوسینیٹر انوشہ رحمان نے سینیٹ اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سوالات اٹھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ کا کوئی میکانزم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں موجود ہے یا نہیں، مجھے اس کا جواب دے دیں۔
اس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے جواب دیا کہ آپ نے جو سوالات اٹھائے ہیں وہ بلکل ٹھیک ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2022 میں جب شروع ہوا تو اس کی رقم 2 ارب روپے تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں بی آئی ایس پی کی لاگت بڑھا کر 21.5 ارب روپے کردی گئی ،پیپرا رولز کے تحت بی آئی ایس پی کی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی، اب تک 97 ارب روپے بی آئی ایس پی کے تحت تقسیم کیے گئے۔