سنگاپورسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، ملک میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپورین صدر نے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے مشورے پر آئندہ انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔

الیکشن کمیشن سنگاپو کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں عام انتخابات 3 مئی کو ہوں گے، جبکہ 23 اپریل کاغذاتِ نامزدگی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

لی خاندان کی قیادت ختم کر کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے وزیرِ اعظم لارنس وونگ کے لیے آئندہ انتخابات پہلا انتخابی امتحان ہو گا۔

خیال رہے کہ انہوں نے مئی 2024ء میں پیپلز ایکشن پارٹی کے رہنما، سنگاپور کے بانی وزیرِ اعظم کے بیٹے لی ہسین لونگ کی جگہ لی تھی۔

سنگاپورکے آئندہ انتخابات میں 4 نشستوں کا اضافہ :
سنگاپور میں ہونے والے آئندہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 4 نشستیں بڑھا کر کُل تعداد 97 کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں پالیمنٹ کی 93 نشستیں تھی۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بیشتر نشستیں بلاک ووٹنگ سسٹم سے آتی ہیں، جو 1959ء سے برسراقتدار پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کے حق میں ہے۔
مزیدپڑھیں:ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ،بڑی خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انتخابات میں

پڑھیں:

نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔

نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

اسلام آباد انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں...

واضح رہے کہ کل جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بڑی کمی لانے کا اعلان
  • صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان