سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 9 لاکھ 90 ہزار 980 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3224 ڈالر فی اونس ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے
ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔
چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔
مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی طیاروں پر اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے، چینی طیارہ 919 ماڈل ہے اور یہ 150 مسافروں کو لے جاسکتا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/EB4GGpAO-jBGrqoj9.html