چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا میں متعلقہ محکموں اور مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے “ہماری کہانی”، “گلوبل واچ” اور “ایشین پوائنٹ” جیسے پروگرامز شروع کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے
پڑھیں:
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔
مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔
ایمن خان اس موقع پر نیلے رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر سنہری کڑھائی اور گوٹے کا کام کیا گیا تھا، ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔
منال خان نے بھی روایت کے مطابق ایک خوبصورت آتشی گلابی اور سنہری جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
دولہا معاذ خان نے سفید روایتی کُرتا شلوار پہنا، جبکہ دُلہن صبا نے آتشی گلابی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے ذاتی برانڈ MK Wears کی تخلیق تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Huzaifa Khan (@huzaifakhan_9)
ان کی جوڑی نہایت خوبصورت اور خوش باش نظر آئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور شادی کی دیگر تقریبات کے منتظر ہیں۔
Post Views: 2