پاک بحریہ کا بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے اہم قدم ، اورماڑہ میں جدید اسپتال بلاک کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ نے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ مقامی افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ نہ صرف بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے بلکہ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی اور پاک بحریہ کی اس عوام دوست کاوش کو سراہا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن ’سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔
علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC مڈغاسکر اور UKMTO دبئی میری ٹائم کمیونٹی کے ساتھ تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر عمان اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر انڈین اوشین بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے میں مدد کر رہے ہیں۔