اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
سعودی عرب؛ ناقص سہولیات پر 4 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل؛ متعدد پر جرمانہ
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص رہائشی انتظامات اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر چار عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے جب کہ متعدد پر مالی جرمانے عائد کیے گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک غیر اعلانیہ فیلڈ انسپکشن کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی اور معاہدے کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو جانچنا تھا۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ انسپکشن کے دوران بعض عمرہ کمپنیوں کے زائرین کو منساسب رہائشی سہولیات فراہم نہ کرنے اور سروسز کی عدم دستیابی کی شکایتیں ملیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معتمرین کی راحت، سلامتی اور عزت و وقار ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس لیے کچھ کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے گئے اور متعدد پر جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ کمپنیوں پر عائد کیے گئے جرمانے ہر اصولوں اور وعدوں کی خلاف ورزی کی شدت اور تکرار کی بنیاد پر مختلف مختلف ہیں۔
وزارت نے تمام منظور شدہ اور رجسٹرڈ عمرہ کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ ضوابط، معیار اور وقت کی پابندی کریں اور زائرین کے سفر کے ہر مرحلے میں اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔