لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سٹی42: لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران 1,273 طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں جبکہ 2024 کے مجموعی طور پر 1,200 طلاق نامے جاری کیے گئے۔
ماہرین معاشرتی امور کے مطابق عدم برداشت، گھریلو ناچاقی اور باہمی اختلافات رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجوہات بن رہی ہیں۔ عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 15 طلاق کے دعوے دائر کیے جا رہے ہیں جو کہ معاشرتی بگاڑ کی واضح علامت ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صرف پہلے چار ماہ میں 2,000 سے زائد بچے والدین کی علیحدگی کے باعث والد یا والدہ کی شفقت سے محروم ہو چکے ہیں جس کے ان کے مستقبل پر گہرے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔