چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اور چینی صدر شی جن پھنگ نے کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں ملاقات کی۔بدھ کے روز سلطان ابراہیم نے نیشنل پیلس اسکوائر پر شی جن پھنگ کا شاندار استقبال کیا، اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد شی جن پھنگ نے سلطان ابراہیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملائیشیا اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ایک خاندان کی طرح ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں اور ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ میں چین-ملائیشیا تعلقات کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کی رہنمائی کے لیے سپریم ہیڈ آف سٹیٹ سلطان ابراہیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں تاکہ اعلیٰ سطحی تزویراتی چین-ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے، اچھی ہمسائیگی، دوستی، اتحاد اور تعاون کا ایک نیا باب لکھا جائے اور چین-ملائیشیا تعلقات کے نئے “سنہری 50سال” کا آغاز کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ملائیشیا کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ ہمیں ترقی کی حکمت عملیوں کی صف بندی کو گہرا کرنا چاہیے، ایک دوسرے کی کمی کو پورا کرنا چاہیے، فائدہ مند تعاون اور باہمی جیت حاصل کرنا چاہئیے ، اور جدیدیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چین ملائیشیا کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں داخلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور چینی کمپنیوں کو ملائشیا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ہم ملائیشیا کے ساتھ مزید ثقافتی، سیاحتی اور تعلیمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو بڑھایا جا سکے۔ سلطان ابراہیم نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم واقعہ ہے جو ملائیشیا اور چین کے تعلقات کی اعلیٰ سطح کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے۔ ملائیشیا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے بدلتی ہے، ملائیشیا چین کے ساتھ فائدہ مند تعاون کے لیے مل کر کام کرنےاور ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ ملاقات کے بعد شی جن پھنگ نے سلطان ابراہیم کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلطان ابراہیم شی جن پھنگ نے چین ملائیشیا کرنا چاہیے ایک دوسرے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے افسران کے زیرِ استعمال چینی ساختہ گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جاسوسی کے خدشات اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چیف آف اسٹاف کے براہِ راست حکم پر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز کے ذریعے حساس ڈیٹا ممکنہ طور پر بیرونی سرورز کو منتقل ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں وہ افسران نشانہ ہیں جو حساس سکیورٹی عہدوں پر فائز ہیں یا جنہیں خفیہ معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک تمام افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض چینی گاڑیوں میں کیمرے، مائیکروفونز، سینسرز اور وائرلیس کنکشن ٹیکنالوجی موجود ہوتی ہے، جو صارف یا درآمد کنندہ کے علم کے بغیر ڈیٹا بیرونی نیٹ ورکس کو بھیج سکتی ہے۔
ایک سابق اسرائیلی فوجی افسر نے بتایا کہ خطرہ صرف گاڑیوں کے کیمروں یا مائیکروفونز تک محدود نہیں بلکہ ہر ’اسمارٹ‘ کار ایک متحرک کمپیوٹر کی طرح ہے جو حساس مقامات کے قریب ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسرائیل میں اس سے قبل بھی فوجی تنصیبات اور چھاؤنیوں میں چینی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔